بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑ پ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔

اشتہار
Back to top button