بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں انتخابات کیلئے کوئی تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے عام انتخابات کے لئے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر نے اپنے خط میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کرنے کی تجویز دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو اپریل کی 16 تاریخ تجویز کی ہے۔

اشتہار
Back to top button