بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے سابق صدر آصف علی زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے، عمران نیازی کے آصف زرداری پر خطر ناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے، مخالفین کے خلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران کا وتیرہ ہے، قوم عمران نیازی کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھاکہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

پیپلزپارٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button