بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔

پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتارکرلیا تھا۔ جس کی  اسلام آباد پولیس نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا  تھا  ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں الیکشن کمیشن کو منشی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو  دھمکی دی تھی زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو انہیں اسے ادا کرنا پڑے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا پولیس کو دعوت دیتے ہیں ہم ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔

اشتہار
Back to top button