ڈاکٹر ملک خالدحسین بگھور کو ایف سی پی ایس میں آرتھو پیڈک سپیشلاٸزیشن کے لٸے داخلہ مل گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بنیادی ہیلتھ سنٹر رنگپوربگھور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک خالدحسین بگھور کو ایف سی پی ایس میں آرتھو پیڈک سپیشلاٸزیشن کے لٸے داخلہ مل گیا۔ان کی فراغت کے موقع پر ہسپتال سٹاف کی جانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سابق میڈیکل ٹیکنیشن ملک حفیظ الرحمٰن اولکھ ہسپتال سٹاف اور فیلڈ ورکرز نے شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد حسین بگھور نے بھر پور معاونت پر سٹاف اور فیلڈ ورکروں کا شکریہ ادا کیا ۔سینیٸر صحافی نورپورتھل پریس کلب کے بانی رکن ایم نوردین نے ڈاکٹر خالد حسین کی شرافت ،احساس ذمہ داری، ہسپتال سٹاف اور فیلڈ ورکروں سے مثالی کوارڈی نیشن ،شاندار پولیو مہم ،ہسپتال کی صفاٸی، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اوردیگر معاملات پر توجہ دینے خصوصاً بی ایچ یو رنگپوربگھور 24/7 سہولیات کی فراہمی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوٸے ان کے لٸے نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔ ملک آغا حسین بگھور سٹاف اور احباب کی جانب سے ہار پہناٸے گٸے۔دریں اثنا۶ صدر پی ٹی آٸی پی پی 84 سابق ناظم ملک غلام جعفربگھور۔نمبردار ملک ساجدعباس بگھور،سابق چیٸرمین ملک گلزار احمدبگھور،صدر انجمن تاجران رنگپوربگھور ملک مجاہد حسین بگھور۔رانا اسلام دین رانا محمدخلیل۔ملک محمد عارف بھروکہ،رانا محمد نعیم اوردیگر سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر خالد حسین بگھور کی خدمات کی تعریف کرتے ہوٸے ان کےلیے نیک تمناٶں کا اظہار کیا گیا۔

Exit mobile version