امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، متعدد ہلاکتیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مانیٹری پارک میں فائرنگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ رات 10 بجے کے بعد گاروی ایونیو کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں رہائش پزیر ہیں۔فائرنگ کا واقعہ جس مقام پر پیش آیا وہاں چین کے نئے قمری سال کا جشن منایا جا رہا تھا۔

رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version