خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈائریکٹر ھیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران انہوں نے پولیو کاؤنٹر ، بلڈ بنک ، تھیلیسیمیا سنٹر اور میل ایمرجنسی وارڈ، کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر طاھر حیات ملک بھی موجود تھے۔ وزٹ کے دوران ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا کو بریفنگ بھی دی۔