بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کے سفیر نونگ رونگ کی بلاول بھٹو سے الوداعی ملاقات

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Back to top button