برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ

 برائلر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ، ایک ہی روز میں فی کلو 34 روپے مزید بڑھ گئی، مرغی کا گوشت 570 روپے کلو ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک ہی روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 34 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 570 روپے پر جا پہنچی۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت تین روپے اضافے کے ساتھ 277 روپے ہوگئی۔شہری برائلر کی روز بروز بڑھتی قیمتوں پر بلبلا اٹھے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی سیزن کی وجہ سے مافیاز فائدہ اٹھا رہے ہیں، برائلر کی اتنی زیادہ قیمت کی وجہ سے گھر کے ساتھ ساتھ شادی فنکشن کا بجٹ بھی آؤٹ ہوتا جا رہا ہے۔

Exit mobile version