ساجدہ چوہدری آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی رواں سال کے لیے بطور جنرل سیکرٹری نامزد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن (اپووا)نے سرگودھا سے ساجدہ چوہدری کو آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا رواں سال کے لیے بطور جنرل سیکرٹری نامزد کردیا۔ یادرہے کہ اس معروف ادبی تنظیم میں چار سال بعد ان کا عہدہ تبدیل کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں وہ سوشل میڈیا انچارج کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اب انہیں جنرل سیکرٹری کے عہدے سے سرفراز کیاگیا ہے۔ دریں اثناء میڈم ساجدہ چوہدری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ اپووا کےلیے بطور میری جنرل سیکرٹری نامزدگی سرگودھا ڈویژن کے لیے بھی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اپووا میں رہ کر اردو ادب کے فروغ کےلیے اور نئے لکھاریوں کی بہبود کےلیےبھرپور کام کریں گے ۔ میڈم ساجدہ چوہدری نے مزید کہا کہ بطور جنرل سیکرٹری اپووا نامزد پر اس معروف ادبی تنظم کے بانی وصدر ایم ایم محمدعلی اور دیگر جملہ ذمہ داران کی مشکوروممنون ہوں ۔ انشاءاللہ تنظیمی فلاح وبہبود کےلیے اپنی نئ ذمہ داریوں سے بھرپور طریقے سے عہدہ براء ہونے کے لیے اہم کردار ادا کروں گی۔ واضح رہے کہ میڈم ساجدہ چوہدری کاشمار سرگودھا کی ممتاز علمی اورادبی شخصیات میں ہوتاہے ۔ دریں اثناءضلع خوشاب کے علمی ،ادبی صحافتی اور سماجی حلقوں نے میڈم ساجدہ چوہدری کو آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسی ایشن کا جنرل سیکرٹری نامزد ہونےپر مبارکبادیتے ہوءے ان کی مزید شاندارکامیابیوں کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیاہے۔

Exit mobile version