وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں وزراء اعظم کا پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا جس پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے۔