قومی
فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔
یاد رہے کہ دوہری شہریت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2018 سے 5 سال کے لیے نااہل کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔