ڈاکٹر راجہ مسعود عالم کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے الوداعی پارٹی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈاکٹر راجہ مسعود عالم کی سروس کے آخری روز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک اعزازی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز ، میڈیکل آفیسرز و وویمن میڈیکل آفیسرز ، چارج نرسزاور این ایم ایس سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی سمیت دیگر سٹاف کی طرف سےان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ پھولوں کی پیتاں ان پر نچھاور کرتے ھوئے انہیں ہسپتال سے الوداع کیا گیا .

Exit mobile version