بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کپتان اعظم کو ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی۔شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم آکر دوسرے ٹیسٹ کے لیے وکٹ کا معائنہ کیا اور کیوریٹر سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے لیکن جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے ہم آگے نہیں جا سکتے، ایسی پچز سے بولرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے، ہم اس سے اچھی وکٹ بنا سکتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے اور مجھے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں پتا ہے، میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا کافی فقدان لگتا ہے، چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا پلیئرز سے براہ راست رابطہ ضروری ہے، پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازا ہوا کہ مسائل کیا ہیں، خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل 2 ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔

عبوری چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اکیلا شو نہیں چلاتا، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں، حارث سہیل اور فخر زمان سے خود رابطہ کرکے ان کا ٹیسٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، کل بابر اعظم کا فیصلہ اچھا لگا، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپورسپورٹ کرے گی۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہو گا، میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا۔

اشتہار
Back to top button