بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم ، آرمی چیف ملاقات، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

 وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات  ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور  آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک  میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا، اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button