قومی
کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار
دہشت گردی کی حالیہ لہر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں ۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں جس میں کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا اور 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔