کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے وہاں کے باسیوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہوتی ہے، ملک سلیم اللہ بوڑانہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی سرگل کی نامور سماجی شخصیت ملک سلیم اللہ بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے وہاں کے باسیوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہوتی ہے تب جا کر وہ علاقہ شاہراہ ء ترقی پر گامزن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس جدید دور میں ہمارے گاؤں آدھی سرگل کے مکینوں کو علاج معالجے کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آدھی سرگل میں بنیادی طبی مرکز کے ساتھ ساتھ شفاخانہ حیوانات کی تعمیر بھی عمل میں لا کر متعلقہ عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ ایکس چیرمین یونین کونسل آدھی سرگل ایڈووکیٹ ملک غلام حسن سلہال اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی بہبود کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ وہ اس اہم مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملک سلیم اللہ بوڑانہ نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بی ایچ یو آدھی سرگل اور ویٹرنری ہسپتال آدھی سرگل کےلیے جتنی جگہ کی ضرورت ہوگی عطیہ کریں گے ۔

Exit mobile version