اسماعیل انڈسٹریز نے ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے SAP کے ساتھ معاہدہ کرلیا

اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ (آئی آئی ایل) جو پاکستان کی ایک بڑی کنفیکشنری اور اسنیک فوڈ مینوفیکچرر ہے، نے SAP کے ساتھ اپنے تمام آپریشنز میں کاروباری افعال کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔

ایس اے پی (SAP) ملک کے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک کو، اُس کے بنیادی نظام کو بہتر بنانے اور کلاؤڈ پر کامیابی کے ساتھ منتقلی کے لیے مکمل حل فراہم کرے گا۔

اسماعیل انڈسٹریز ایک خاندانی کاروبار ہے، جسے مکمل ڈیجیٹائزیشن کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اگرچہ اسماعیل انڈسٹریز SAP ERP سینٹرل کمپوننٹ (ای سی سی) استعمال کررہی ہے، لیکن یہ نیا معاہدہ اسماعیل انڈسٹریز کو اُن کے توسیعی منصوبوں کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور یورپ کی عالمی منڈیوں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ تبدیلی اسماعیل انڈسٹریز کو ان کے چھ مختلف قسم کے کاروباروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور کم سے کم وقت میں رپورٹنگ کے معاملے میں آسانی فراہم کرے گی۔

ایس اے پی (SAP) نے مختلف سلوشنز فراہم کیے ہیں، جو مینوفیکچرر کو اسٹریٹجک پروکیورمنٹ کی جانب توجہ دینے، سپلائی چین اور ادارے کی ضرورت کے مطابق انسانی وسائل کا بہتر انتظام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ان سلوشنز میں بنیادی آپریشنز کے لیے RISE with SAP، کامیابی کے لازمی جز اور مربوط کاروباری منصوبہ بندی کے لیے SAP Ariba، ڈیجیٹل بورڈ روم سلوشنزاور SAP Analytics کلاؤڈ شامل ہیں۔

ڈائریکٹر اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ، سی ای او بسکونی، اسنیک سٹی اور اسماعیل گلوبل ٹریڈنگ ایل ایل سی حامد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا یہ اقدام اسماعیل انڈسٹریز کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ اپنی صنعت کے صف اول ادارے کے طور پر ہم کافی عرصے سے SAP سافٹ ویئر پر انحصار کر رہے ہیں، اور اب ہم معیاری مصنوعات کی تیاری کے لیے SAP کی جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کریں گے۔ ہماری مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے صارفین نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اس کے معیار پر بھی بھروسہ کرتے ہیں۔

ایس اے پی (SAP) پاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ اسماعیل انڈسٹریز کا ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے شراکت دار کے طور پر منتخب کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ ہم اسٹریٹجک وژن، روزمرہ کے آپریشنز اور توسیعی منصوبوں میں ان کی مدد کریں۔ ہم ایک دہائی سے زائد عرصے سے آئی آئی ایل کو انٹرپرائزریسورس پلاننگ سافٹ ویئر فراہم کررہے ہیں۔

ایس اے پی (SAP) پاکستان نے بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے والے مکمل سلوشنز فراہم کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ڈیجیٹل تبدیلی SAP کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے SAPکی جانب سے کی جانے والی بنیادی تبدیلیوں کو صارفین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Exit mobile version