بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک اعتماد جمع

پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر، میاں مرغوب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ اور دیگر اراکین نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کو موقع دینا چاہیے کہ ایک شخص اپنی انا کی خاطر اسمبلیاں قربان کررہا ہے، اگر پنجاب کے اراکین یہی فیصلہ کرتے ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی جگہ سے کوئی وعدہ یا گارنٹی کی بات کی ہے یا نہیں، یہ موقع ملنا چاہیے یہ آپشن ہم نے ہی جسے ہم غیر آئینی اور ملک میں عدم استحکام کا عمل کہتے ہیں، جس کے نتجے میں ایمرجنسی کے امکان ہو سکتے، خاموش بیٹھنا ہمیں کل جوابدہ ٹھہرا سکتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے معاملات کے اوپر باتیں ہو رہی ہیں کیا طے پایا یا کیا طے پائے گا یہ عمل تین سے چار دن میں مکمل ہوگا۔

اشتہار
Back to top button