لکی مروت میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔لکی مروت پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے ہینڈگرینیڈ اور راکٹ لانچرز سے تھانے پر حملہ کیا اور اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔لکی مروت پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہو جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہید ہونے والوں میں تھانے کا محرر، ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمٰن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز ، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
گزشتہ مہینے بھیلکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل تھانہ ڈاڈیوالہ میں گشت کر رہی تھی۔ضلعی پولیس آفس کے اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نصف شب کے قریب 12 عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔