بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میرانشاہ میں خودکش دھماکے میں ایک فوجی جوان اور ایک شہری شہید

شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک فوجی جوان اور ایک شہری شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں ایک سپاہی 30 سالہ محمد امیر نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شہری بھی شہید ہوا جب کہ 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔5 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم از کم 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کارروائی کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اشتہار
Back to top button