بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن کروشیا کو شکست دیکر چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے اپنے شہرہ آفاق کھلاڑی میسی کی شاندار کارکردگی کے باعث کروشیا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، میسی کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن کے جولین الواریز نے بھی عمدہ کارکردگی کا آغاز کیا، یہ چھٹا موقع ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، سیمی فائنل کے آغاز میں ہی ارجنٹائن کی ٹیم نے کروشیا کی ٹیم پر دبائو بڑھا دیا اور میچ کے 34 ویں منٹ میں ارجنٹائن کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب میسی نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا، میچ کے 39 ویں منٹ میں الواریز نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دو صفر کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کروشیا کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی مگر ارجنٹائن کے شاندار کھیل نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا میچ کے 69 ویں منٹ میں الواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا گول سکور کرتے ہوئے کروشیا کی جیت کی امیدیں کے چراغ گل کردیئے، فائنل وسل تک سکور تین صفر، میچ میں شاندار کارکردگی پر میسی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، یاد رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ 1978 اور 1986 میں عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ وہ 1930 ،1990، اور 2014 میں رنر اپ رہ چکی ہے۔

اشتہار
Back to top button