پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین بابر کی گریڈ نمبر 21 میں ترقی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پیلووینس تھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا منفرد اعزاز، پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین بابر کو گریڈ نمبر 21 میں ترقی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، صحافتی اور ادبی حلقوں کی مبارکباد و نیک خواہشات کااظہار۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین بابر ایرڈ یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ۔ انھیں حال ہی میں ان سروس پروموشن کے تحت گریٹ نمبر 21 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ وہ انتہائی ہردالعزیز اور پر وقار شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف پرنسپل کی غیر فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام حسین بابر ، چئیرمین ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب ملک صاحب خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام حسین بابر کے گریڈ اکیس میں ترقی پانے پر علاقہ کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے انہیں دلی مبارکباد دی گئ ہے اور ان کی مزید شاندارکامیابیوں کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیاگیا ہے۔ بلاشبہ یہ پیلووینس تھل کی غازی خیل فیملی کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ضلع خوشاب کےلیےایک بہت بڑااعزاز ہے۔

Exit mobile version