خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ضلع خوشاب کے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے شورکوٹ کے سینئر صحافی ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نادار مریضوں میں مفت انسولین کی تقسیم کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک قابل رشک عمل قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے. دریں اثناء ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کا کہنا ہے کہ خدمت خلق سے دلی سکون ملتا ہے ۔ اللہ تعالی ا کی مخلوق کی خدمت کے لیے ہم سب کو حتی المقدور اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ خصوصا” دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے غریب مریضوں کی مدد کیلئے فنڈ دینے کیلئے اپیل کی ہے۔