بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، مراکش سپین، پرتگال سوئٹزر لینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں پرتگال کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ مراکش کی ٹیم سے ہوگا جس نے سپین کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی ہے، پرتگال کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ کیلئے شہرہ آفاق کھلاڑی رونالڈو کو ڈراپ کرتے ہوئے گونکالو رومس کو ٹیم کا حصہ بنایا جنہوں نے میچ میں تین گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر ڈالا ، رومس سے میچ کے 17ویں منٹ میں گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جبکہ میچ کے 33 ویں منٹ میں پیپی نے گول سکور کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک پرتگال کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی ، میچ کے 51 ویں منٹ میں رومس نے اپنی ٹیم کیلئے تیسرا گول داغ دیا جبکہ صرف چار منٹ کے وقفے کے بعد گویرو نے برتری کو گول سکور کرتے ہوئے چار صفر کر ڈالا اس کے تین منٹ کے بعد سوئٹزر لینڈ کی جانب سے اکنجی نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا سکور کیا تاہم میچ کے 67 ویں منٹ میں رومس نے اپنا تیسرا اور ٹیم کیلئے پانچواں گول سکور کرتے ہوئے سوئس ٹیم کی جیت کے تمام چراغ گل کر ڈالے جبکہ آخری لمحات میں رافیل نے اپنی ٹیم کیلئے چھٹا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ چھ ایک کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا۔
قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سپین کی ٹیم کو پینلٹی شوٹس آئوٹ پر صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ مراکش کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، مراکش چوتھا افریقی ملک بن گیا ہے جس کی ٹیم نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیاس سے قبل کیمرون نے 1990 میں ، سینیگال نے 2002 اور گھانا نے 2010 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا تاہم یہ تینوں ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے سے آگے نہ جاسکیں، مراکش اور سپین کے درمیان ہونے والے پری کوارٹر فائنل میچ کے دونوں ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہے جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینلٹی شوٹس آئوٹ دی گئیں جس میں مراکش نے تین جبکہ سپین کی ٹیم کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی ، سپین کے کھلاڑی سارابیا، سولیر اور بسکیوئسٹ تینوں نے پینلٹی شوٹس ضائع کردیں جبکہ مراکش کے گول کیپر یاسین بونو دو پینلٹی شوٹس کو روکنے کے بعد ہیرو بن کر سامنے آئے۔

اشتہار
Back to top button