بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر آج سے 139 روپے 13 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 13 پیسے تھی۔

اشتہار
Back to top button