خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی (پاپولیشن) خوشاب کااجلاس ڈی سی کا نفر نس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب چوہدری احسان اللہ نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچو ہدری محمد شاہد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر پاپولیشن ہمنہ ملک،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر مرید عباس کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران موجود تھے۔اے ڈی سی (جی) چوہدری احسان اللہ نے کہا کہ پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ ضلع بھر میں اپنے سٹاف کی مدد سے محکمانہ ویلفیئر پرو گرام کی آ گا ہی گاؤں گاؤں گھر گھر پہنچا نے میں اہم کردار ادا کرے اور اس سلسلہ میں کالج سطح پر آ گاہی پروگرام کی تقریبات کا انعقاد بھی کروایاجائے تاکہ مثبت نتائج برآمد ہوں۔قبل ازیں ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد نے سابقہ ماہ کی کارکر دگی،سٹاف پوزیشن،آ گاہی مہم،پولیو اینڈ ڈینگی کمپئین اور دیگر امور پر تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ کی محنت و لگن اور سرگرمیوں سے مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر نئے شادی شدہ جو ڑوں کو پاپولیشن کے پروگرام سے آ گاہی دی جاتی ہے اور ایک ڈیزائن کر دہ فارم پر ان سے فیڈ بیک بھی لیا جا تاہے۔چوہدری محمد شاہد نے بتا یا کہ ڈی ایچ او کی تجویز پر اگلا ہدف خانہ بد وش اور جھگیوں میں جاکر آ گاہی پروگرام شروع کیا جائیگا۔