بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے گفتگو جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔

اشتہار
Back to top button