قومی
پاک فوج کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب، میٹرو بس سروس بند، بعض علاقوں میں موبائل سروس بھی متاثر
جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب کے باعث آج راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔
راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس صبح سے ہی بند ہونا شروع ہوگئی اور اب مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔
دوسری جانب آج شہر میں صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔
میٹرو بس انتظامیہ کاکہنا ہےکہ بس سروس صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک بند رہے گی۔