بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، کیمرون اور سربیا کا مقابلہ تین تین سے برابری پر ختم

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ جی میں کیمرون اور سربیا کے درمیان میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین تین گول کی برابری پر ختم ہو گیا، کیمرون کی ٹیم جو دو گول کے خسارے میں جا رہی تھی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ برابر کرتے ہوئے اپنے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کا آغاز شاندار ہوا اور کیمرون نے اپنے کھلاڑی کاسٹیلیٹو کے گول کے ذریعے میچ کے 29 ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل سربیا کی جانب سے پاولووک نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا اس کے دو منٹ کے بعد سربیا کے ملنکوک سیوک نے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی

پہلے ہاف کے اختتام پر سربیا کو کیمرون پر دو ایک کی برتری حاصل تھی ، میچ کے 53 ویں منٹ میں سربیا کے میٹروویک نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ تین ایک کردیا جس کے بعد کیمرون کی جانب سے بھرپور حملوں کا آغاز ہوا اور میچ کے 63 ویں منٹ میں ابوبکر نے کیمرون کیلئے گول سکور کرتے ہوئے سربیا کی برتری کو ایک گول کم کردیا جبکہ میچ کے 66 ویں منٹ میں چوپومونٹنگ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ تین تین سے برابر کردیا فائنل وسل تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین تین گول پر ہی ختم ہوا، یاد رہے کہ دونوں ٹیموں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button