کھیل
فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب کو پولینڈ کے ہاتھوں دو صفر کی شکست
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ کی ٹیم نے سعودی عرب کو دو صفر سے شکست دیدی، قطر میں سعودی عرب کا دوسرے گروپ میچ میں پولینڈ سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
میچ کے 39ویں منٹ میں زیلینسکی نے گول کرکے پولینڈ کو برتری دلائی، تاہم وقفے کے قبل سعودی عرب کو پنالٹی ملی جسے وہ گول میں بدلنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے مخالف گول پر حملے کئے لیکن وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے۔82 ویں منٹ میں لیوندوسکی نے گول کرکے برتری 0-2 کردی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔