بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

انویژن 22 میں مقررین کا کیریئر کونسلنگ اور انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر زور

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے طلباء نے تکنیکی جدت اور سہولیات کی اہمیت پر انویژن 22 کا انعقاد کیا۔ چار روزہ تقریب مختلف اور منفرد شعبوں پر مشتمل تھی جو شرکاء کے لیے سیکھنے اور بڑھنے کے لامحدود مواقع پیش کرتے ہیں۔ انویژن 22 کا آج تیسرا روز طلباء اور آجروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ یہ ایک مسلسل پھیلتی ہوئی سائنسی دنیا میں شمولیت کے لیے پرعزم لوگوں کے لیے ایک امید افزا پلیٹ فارم ہے ۔ نمائش میں تکنیکی مقابلے اور منطقی سوال و جواب شامل تھے جس کے علاوہ سائنسی منصوبے بھی نمائشیں کے لیے پیش کیے گئے ۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں سجائے گئے کیریئر میلے میں ویوٹیک، فولیو3، ارپاتیک، کالسوفٹ، امپیٹس سسٹم، اوریگا اور گورو گروپ سمیت پاکستان بھر سے بہترین سافٹ ویئر ہاؤسز موجود تھے ۔ نمایاں مقررین میں ماریخ ڈائینامکس کے ڈائریکٹر مہدی حسین، فولیو3 کے سینیر سوفٹ ویر انجینیر عاشر شاہد اور پاشا کے چیئرمین زوہیب خان شامل تھے۔

پاشا کے چیئرمین زوہیب خان نے ایک پرجوش تقریر کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے اپنے راز بھی بتائے۔ ان کے علاوہ وِن فائونڈیشن کے خرم کلیمی اور اے ڈبلیو ایس پاکستان کے محمد اویس شیخ کی تقاریر بھی طلباء کے لیے سبق آموز تھیں۔ نمائش کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز (IEEE) نے کیا تھا۔ یہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک ممتاز ٹیکنیکل سوسائٹی ہے اور طلباء کے استحقاق کے لیے تکنیکی جدت اور عمدگی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ آئی ٹرپل ای سیمینارز، ورکشاپس، اور مہارت کی ترقی کے مواقع پیش کرتی ہے ۔

Back to top button