سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی کی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے انٹر امتحان میں بورڈ سطح پر فرسٹ پوزیشن

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز ، سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی کی تعلیمی بورڈ سرگودھاکے انٹر کے امتحان میں بورڈ سطح پر فرسٹ پوزیشن ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کی ہونہارطالبہ سعیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے زیررولنمبر نمبر 315490 پری انجینئرنگ گروپ کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کے امتحان میں 487 نمبر لےکر بورڈ کو ٹاپ کر لیا ۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے اپنے والدین، ادارے اور ضلع کا نام روشن کرنے پر سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی کی محنت شاقہ کو زبردست سراہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعیدہ ملیکہ عباس ہمدانی ضلع خوشاب کے نامور سئنیر قانون دان سید اظہر عباس شاہ ہمدانی اور ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کی مینیجر میڈم ام فروا ہمدانی کی صاحبزادی ہیں۔ ہونہار طالبہ نے تعلیمی بورڈ کی سطح پر اور ڈی پی ایس لیول پر فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے ضلع خوشاب کا نام روشن کیاہے۔ پوزیشن ہولڈر سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی شاندار کامیابی کو اپنے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی خصوصی توجہ اور شاندار محنت کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں آئندہ بھی شاندار کامیابی حاصل کرنے کے عزم صمیم کا اعادہ کیا ہے ۔

Exit mobile version