خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان کے احکامات کے مطابق ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں یوم والدین کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا عابد اقبال خان نے کی جبکہ ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ایکس ناظم یونین کونسل رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور، نمبردار ملک ساجد عباس بگھور، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امتیازنسیم، لینڈ ریکارڈ آفیسر رانا محمد شہباز ،ایکس ہیڈ ماسٹر محمد بشیر بھٹی ، سینئر صحافی ایم نوردین، سوشل ورکرز ملک قمرعباس بگھور، ڈاکٹر محمد امین ، راجہ محمد حیات ، قاری عبدالعزیز اور ملک حاجی شیراقبال بگھور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ یوم والدین کی تقریب میں نمائندہ والدین اور ممبران سکول کونسل بھی رونق افروز ہوئے۔ رئیس مدرسہ عابداقبال خان سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے۔ مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ نقابت کے فرائض ٹیچر سکول ہذا ملک فیاض انور جوئیہ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ادارے کی انتظامیہ کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔