ملک مشتاق عالم ٹوانہ بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ضلع خوشاب کے قابل فخر سپوت ملک مشتاق عالم ٹوانہ بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) تعینات ۔ ضلع خوشاب کے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہار ۔ یاد رہے کہ ملک مشتاق عالم ٹوانہ قبل ازیں بطور ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات پنجاب فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے انہیں اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ موصوف قبل ازیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں کے لئے اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں ۔ موصوف ہر دلعزیز ،ملنسار، پروقار ، خوش لباس اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور خدمت خلق کے اعلی ا جذبے سے سرشار ہیں۔ بے لوث عوامی خدمت اور سماجی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات ہیں۔ ان کا آبائی تعلق ضلع خوشاب کے قصبہ راہداری تھل سے ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے ملک مشتاق عالم ٹوانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جس طرح دیگر انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے دوران بھرپور طریقے سے فرائض منصبی سر انجام دیے ہیں ۔ انشاءاللہ اپنی نئی ذمہ داریوں سے بھی اسی طرح سے عہدہ براء ہونے کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی اے کی مزید فعالیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

Exit mobile version