غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ خوشاب کے زیر اہتمام مصور پاکستان علامہ اقبال ؒ کے عنوان پر شاندار تقریب کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ خوشاب کے زیر اہتمام مصور پاکستان علامہ اقبال ؒ کے عنوان پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ مینیجر ہیڈ آفس لاہور مالک خان سیال نے کی جبکہ میز بانی کے فرائض ڈسٹرکٹ مینیجر خوشاب مہر امام بخش نے سرانجام دیے۔ صوبائی چیئرمین ٹیچرز یونین پنجاب شکیل احمد چوہدری نے سیرحاصل خطاب کرتے ہوئے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ کی قومی خدمات کا شاندار انداز میں احاطہ کیا۔ انہوں نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی شاندار تعلیمی خدمات کوبھی خوب سراہا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ، ممتاز ماہر تعلیم سئنیر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول نمبر 1 جوہرآباد شاہد اقبال، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب رضا علی خان، جے آئ کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن حافظ تنویر اور جے آئ کے راہنما مولانا عبدالوہاب نے علامہ محمد اقبال ؒ کے عنوان پر ادبی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

Exit mobile version