بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے میں پولیس موبائل سکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں  موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جب کہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین،کانسٹیبل پرویز ،احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

اشتہار
Back to top button