بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہآج 15 نومبر ہے اور آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوتا ہے تو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے کسی بھی ایٹم کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

انہوں کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور کیروسین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج نافذالعمل ہیں۔

اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

اشتہار
Back to top button