گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں واکنگ ٹریک کاافتتاح

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں واکنگ ٹریک کاافتتاح کردیاگیا۔ تقریب کی صدارت ملک احمد اقبال ٹوانہ پرنسپل ادارہ ہذا نے کی جبکہ پیر فیض الحسن گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروقار تقریب میں واٸس پرنسپل پروفیسر ملک عمر حیات سگو ،پروفیسر ناصر حیات لغاری، سٹاف سیکرٹری پروفیسر ملک عطر خان جسرا، پروفیسر محمد علی راجہ، پروفیسر اسد علی شاہ ،پروفیسر غلام ربانی، پروفیسر مسرت عباس اور جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کی طرف سے دئیے جانے والے اس پراجیکٹ کی ستائش کرتے ہوءے اس سلسلے میں ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان اور پرنسپل ملک احمداقبال ٹوانہ کی مخلصانہ کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کی تعمیروترقی کے لیے ان کے عملی کردار کومثالی قرار دیا۔ مہمان خصوصی پیر فیض الحسن گیلانی نے اظہارخیال کرتے ہوءے ادارے کی فلاح وبہبود کےلیے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائ جبکہ قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر کالج کے واکنگ ٹریک کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ پرنسپل کالج ہذا ملک احمداقبال ٹوانہ نے خطبہء استقبالیہ پیش کرتے ہوءے ادارے لیے واکنگ ٹریک کے پراجیکٹ کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا تہ دل شکریہ ادا کرتے ہوءے ادارے کی مزید تعمیروترقی کےلیے اپنے عزم صمیم کااظہار کیا۔ انہوں نے کالج میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی پوری ٹیم کے تعاون کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ملک احمد اقبال ٹوانہ نے تقریب کی رونق کودوبالا کرنے کےلیے پیر فیض الحسن گیلانی کی بطورمہمان خصوصی شرکت پر ان کابھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version