بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پراسکیوشن نے مقدمے کی پیروی کیلئے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں پراسکیوشن نے مقدمے کی پیروی کے لیے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

قائم کردہ 3 رکنی پراسکیوشن کمیٹی جے آئی ٹی اور تفتیشی افسر کو شواہد جمع کرنے کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گی، کمیٹی میں حافظ اصغر علی ،رانا سلطان اور زاہد سرفراز شامل ہیں۔

قائم کردہ 3 رکنی پراسیکیوشن کمیٹی مقدمے کی پیروی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی پیش ہوگی، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کمیٹی کی تشکیل کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button