بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹادی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کو اختیار ہے کہ وہ معطلی کے معاملے کو دیکھے۔

وکیل  درخواست گزار نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کی، اس لیے سی سی پی اوکو نشانہ بنایا گیا، دو حکومتوں کے معاملے میں ایک سول سرونٹ کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر یہ اختیار سپریم کورٹ کو تو ہے لیکن ہائیکورٹ کو کیسے اختیار ہے، اس پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی سی پی او کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا کہا جس پر عمل نہیں ہوا، رپورٹ نہ کرنے پر معطلی کا حکم جاری کیا گیا ۔جسٹس مزمل اختر نے کہا کہ عدالت کا سوال یہ ہےکہ ہائیکورٹ کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار کیسے ہے، لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔عدالت نے سی سی پی اوغلام محمود ڈوگرکی معطلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹادیا۔

اشتہار
Back to top button