بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی ولی عہد رواں ماہ پاکستان آئینگے، آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع

سعودی ولی عہداور وزیراعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور ان کے  21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے جبکہ  دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبےکی تکمیل کےبعدابتدائی طورپرریفائنری چلائیں گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزیدخرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے۔

Back to top button