بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لانگ مارچ کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل، شاہ محمود قریشی لاعلم

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا۔لاہور میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا،لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سےکبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ آگے بڑھانے سے لاعلم نکلے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا کہنا ہےکہ لانگ مارچ  پرسوں سے شروع ہو گا ؟ اس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر ہی لانگ مارچ کل سے دوبارہ شروع کرنےکا کہہ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسی جگہ سے دوبارہ شروع کیا جائےگا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

اشتہار
Back to top button