علاقہ تھل میں اولیائے کرام نے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے منور کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مقررین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بزرگان دین نے برصغیر میں دین متین کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ خصوصاً علاقہ تھل میں خوش قیام ہوکر اولیائے کرام نے لوگوں کے دلوں کو اسلام کی سنہری تعلیمات سے منور کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ پاکستان کا قیام اولیائے کرام کا فیضان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرشد آباد شریف تھل میں پیر طریقت حضرت خواجہ گل حسن، حضرت خواجہ عبدالغفور، حضرت پیر محمد عبدالمحیدسبحانی اور پیر صاحبزادہ محمد انوار الحسن کے عرس کی تین روزہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ صدارتی خطبہ پیر طریقت صاحبزادہ ڈاکٹر محمد غفورالحسن سبحانی سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ مرشد آباد شریف تھل نے پیش کیا۔ پیر صاحبزادہ خواجہ محمد نعیم الحسن سبحانی بھی اس موقع پر تشریف فرماتھے۔ عرس تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن و سنت کی سنہری تعل…

Exit mobile version