بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان کی جیت میں اہم کردار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کا رہا جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 54، لٹن داس دس، سومیا سرکار بیس، کپتان شکیب الحسن صفر، عافف حسین چوبیس ناٹ آئوٹ، مصدق حسین پانچ، نور الحسن صفر، تسکین احمد ایک، نسم احمد سات اور مستفیض الرحمان صفر پر ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار، شاداب خان نے دو جبکہ حارث رئوف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 32، بابر اعظم پچیس، محمد نواز چار، محمد حارث اکتیس، شان مسعود چوبیس ناٹ آئوٹ، افتخار احمد ایک، اور شاداب خان بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آئوٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے نسم احمد، شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button