ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، اس کی جیت سے دفاعی چیمپئن اور میزبان آسڑیلیا کی ٹیم کا سفر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکا بیٹر قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین، بین سٹوکس، کرس ووکس، سام کورن اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، بین سٹوکس 42 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ایلکس ہیلز نے 47 رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے لہیورو کمارا ، ہسارنگا اور دھننجیا ڈی سلووا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔