بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حفیظ نے لاہور قلندرز سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )کے 4 سیزن لاہور قلندر کے ساتھ کھیلنے کے بعد اس سفر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔

 سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں چار سالوں  کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل  نے پشاور زلمی کے ساتھ اپنے 7 سالہ  سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button