بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے  ) پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام  میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت  5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔

    اشتہار
    Back to top button