ون ڈے سیریز، پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو 128 سے شکست دیدی
لاہور میں جاری پاکستان ویمن اور آئرلینڈ ویمن کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 128 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنا ڈالے، یہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی ٹیم کیخلاف ون ڈے میں سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے بیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی نے 107 رنز بنائے، عالیہ ریاض انتیس رنز بنا سکیں، آئرلینڈ کی جانب سے آٹھ بائولرز کو آزمایا گیا مگر صرف آرلین کیلی دو اور ایمیر رچرڈسن ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
جواب میں آئرلینڈ کی 49.3 اوورز میں 207 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 128 رنز سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے لورا ڈینلی نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تین، نشرہ ساندھو اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل ، سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔