اسلام آباد میں سب جیل قائم

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق امن و امان کی ممکنہ خراب صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو جیل خانہ جات قانون کے تحت قائم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایریا سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا گیا اور  صورتحال خراب ہونے پرگرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد سب جیل میں قیدیوں اورعمارت کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی جب کہ جیل میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہوگا۔

Exit mobile version